کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاجی دھرنا جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، ریڈ زون کے قریب جاری دھر نے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر جبکہ دھرنا ختم کروانے کے حوالے سے پیشرف نہ ہوسکی ہے۔لاپتہ افراد کے اہل خانہ گزشتہ ایک ماہ سے زرغون روڈ پر ریڈ زون کے قریب احتجاجی دھر نے پر بیٹھے ہیں دھرنے میں مختلف علاقوں سے لاپتہ افراد کے اہل خانہ شریک ہیں۔ شرکاء کا مطالبہ ہے کہ تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے دوسری جانب دھرنے کے باعث ریڈ زون سے ملحقہ سڑکیں بند ہیں جس سے اطراف کی سڑکوں پر اکثر جام رہنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور شہریوں کا صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ دھرنا ختم کروالے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے