کوئٹہ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والے کیخلاف کارروائی کے دوران 18 افراد گرفتار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ایل پی جی اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں اورنانبائیوں کیخلاف کاروائی کے دوران 18 افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔کوئٹہ میں ایل پی جی اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے والے دوکانداروں اورنانبائیوں کیخلاف کاروائی عوامی شکایات پر عمل میں لائی گئی،ضلعی انتظامیہ کے مطابق کاروائی سرکی روڈ،جناح روڈ،کواری روڈ،میکانگی روڈ،علمدار روڈاورتوغی روڈ پرکی گئی جہاں 18 افراد کو گرفتارکرلیاگیا، انتظامیہ کے مطابق شہر میں منافع خوری اور ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔شہر میں ایل پی جی تین سو سے سات سو روپے فی کلو تک میں فروخت کی جارہی تھی جبکہ روٹی تیس سے پچاس روپے تک میں فروخت کی جارہی تھی۔