سیہون، کشتی اُلٹنے سے 10 افراد جاں بحق

ٹھٹھہ (ڈیلی گرین گوادر) سیہون میں مسافروں سے بھری ہوئی کشتی اُلٹنے کے واقعے میں 10 افراد جاں بحق جب کہ خیرپور میں ایک 6 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سیہون کے گاؤں بلال پور میں کشتی اُلٹنے سے جاں بحق ہونے والوں میں بچہ اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کشتی پر 20 سے زائد افراد سوار تھے، جن میں سے 7 کو نکالا جا چکا ہے جب لاپتا 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ سیلاب متاثرین کی نقل مکانی کے دوران پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے