سیلاب کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع کے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے،محکمہ مواصلات و تعمیرات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع کے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے انکی تفصیلات کچھ یوں ہے ضلع کوہیٹہ میں اوڑک روڈ کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور کوہیٹہ شہر میں متاثر خروٹ آباد پل کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ضلع زیارت تا کوہیٹہ شاہراہ مکمل بحال ہے اسی طرح ہرنائی تا کوہیٹہ شاہراہ پر کوسٹ اور زردالو کے مابین بحالی کا کام جاری ہے ہرنائی تا سنجاوی شاہراہ پر انجیر کے مقام پر بحالی کا کام جاری اسی طرح ضلع لورالائی کے تمام رابطہ سڑکیں اور پل ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہیں ضلع بارکھان میں کالج کراس تا دادا جنڈ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال ہے قلعہ عبداللہ بائی پاس روڈ کی بحالی کا تیزی سے جاری ہے قابل ذکر مچھ پل جو کہ دوسری دفعہ سیلابی ریلے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اسے بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے اسی طرح ضلع جھل مگسی میں گنداواہ تا جھل مگسی روڈ کو بنجک کے مقام پر عارضی طور پر بحال کیا گیا ہے ضلع نصیر آباد میں چھتر فلیجی تا ربیع کینال روڈ کی بحالی کا جاری ہے ضلع صحبت پور میں بھی متاثر ہوئے مختلف شاہراہوں پر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے ضلع لسبیلہ میں اوتھل تا لاکھڑا روڈ کو منقطع ہونے کے بعد دوبارہ بحالی کردیا گیا ہے اور تیارہ بیلہ میں بحالی کی سرگرمیوں کے لیے ہیلی پیڈ بھی محکمہ مواصلات و تعمیرات کی جانب سے بنایا گیاہے اسی طرح شاہ نورانی روڈ پر تین کازوے کلیر کرنے کے بعد روڈ کو جلد ہی بحال کیا جائے گا اور روانی تا نمانی اور لوہانی روڈ کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شاہراہوں کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں بحالی کی سرگرمیوں میں محکمہ مواصلات و تعمیرات ہراول دستے کا کردار نبھا رہی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں متاثرہ رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کو برقرار رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات مستند اور مکمل تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے