حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ نوشکی میں 2ہزار کلو گرام سے زائد امداد ی سامان پہنچا دیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سیلاب سے متاثرہ علاقہ نوشکی میں 2ہزار کلو گرام سے زائد امداد ی سامان پہنچا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو بلوچستان حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جا ری رہا۔سیلاب سے متاثرہ علاقہ نوشکی میں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ 2ہزار کلو گرام سے زائد امداد ی اشیاء کی ترسیل کی گئی۔ امدادی سامان میں خیمے راشن پیکٹ خوراک پانی کی بوتلیں شامل تھیں، سیلابی پانی میں محصور متاثرین تک امدادی سامان نچلی پرواز کے ذریعہ ائر ڈراپ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ اور دیگر عملے کی کاوشوں کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ پائلٹ اور انکے عملے کی انتھک محنت اور کارکردگی قابل ستائیش ہے فضائی ریلیف آپریشن سے متاثرین تک رسائی اور امدادی سامان کی ترسیل ممکن ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے