افواج پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے سا تھ کھڑی ہے، جنرل آصف غفور
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ افواج پاکستان مصیبت کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے سا تھ کھڑی ہے، متاثرین کو اس مشکل کھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو ضلع جھل مگسی کے علا قے نوشہرہ کے دورے کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور، ایگزیکٹو انجینئر روڈ حامد علی بنگلزئی و دیگر نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بلو چستان میں سیلاب متاثرین، تعمیرات و مواصلات کی بحالی کے لئے جلد اقدامات اٹھانے سمیت بجلی کو بحال کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اس مشکل کھڑی میں متاثرین کوکبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے صحبت پور کا دورہ کیا۔سیلاب متاثرین کے ساتھ گھل مل گئے،ضلع صحبت پور کے بے گھر افراد نے کمانڈر 12کور سے شکایات کی کہ ہم کئی دنوں سے سیلاب اور بارشوں میں کھلے آسمان تلے روڈ کے کنارے پر خواتین و معصوم بچوں کے ساتھ پڑے ہیں ضلعی انتظامیہ اور سیاست دانوں نے اس وقت تک ہمیں کچھ نہیں دیا آخر ہم کس سے فریاد کریں آپ کے احسان ہیں ہمیں اس مصیبت کی گھڑی میں یاد کیا اور ہمیں سننے کا موقع دیا۔اس موقع پر بریگیڈیئر حافظ شاہد ندیم لاشاری،کمانڈر ندیم،کرنل عامر شہزاد،میجر بلال ودیگر ایف سی بلوچستان کے آفیسر موجود تھے۔کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو سیلابی تباہ کاریوں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ،ڈپٹی کمشنر صحبت پور عظیم جان دمڑ،سابق صوبائی وزیر میر سلیم خان کھوسہ،میر امتیاز خان گولہ نے تفصیلی آگاہ کیا۔اس موقع پر علاقے کے معروف زمیندار حاجی یار محمد کھوسہ،صحافی برادری و متاثرین کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ سیلاب متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں انکی بھرپور مدد کی جائے گی،پاک فوج متاثرین کے ساتھ ہے پاک فوج اپنے عوام کیلئے جان کا نظرانہ دے سکتی ہے لیکن اپنے عوام کا دکھ برداشت نہیں کر سکتی سیلاب متاثرین کو پاک فوج ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے متاثرین کی تکلیف کا اندازہ ہے وہ کس طرح ان مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر مدد کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ سیلاب متاثرین ہمارے بہن، بھائی ہیں ہم اپنے بہن بھائیوں کیلئے جان بھی دے سکتے ہیں۔ضلع صحبت پور کے متاثرین کیلئے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی جانب سے راشن ٹینٹ صحت کی سہولیات صاف پانی جلد فراہم کریں گے متاثرین پاک فوج کے ہوتے ہوئے خود کو تنہا نہیں سمجھیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں متاثرین کو ٹنٹ راشن پانی وغیرہ گھر گھر پہنچائیں گے متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے بچے میرے بچے ہیں ان کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ضلع صحبت پور میں پانی کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے اس مصیبت کی گھڑی میں پاک فوج اپنے متاثرین بھائیوں کے ساتھ ہے۔