خضدار میں دو دھماکے،ایک شخص زخمی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں مختلف نوعیت کے دو دھماکے۔ ایک شخص شدید زخمی تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب خضدار میں بعد دیگرے دو دھماکے کیئے گئے۔ ایک قومی شاہراہ پر واقعہ سیکورٹی فورسز کی رہائشی عمارت کے قریب ہواجس میں کسی نقصان کی پولیس نے تصدیق نہیں کی جب کہ دوسرا دھماکہ کھنڈ روڈ پر چلتی گاڑی پر کیا گیا جس سے ممتاز نامی شخص شدید زخمی ہوا۔ جب کہ گاڑی کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔ پولیس مزید معلومات اکھٹی کررہی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے