حکومت کے 10 بڑے لوگ زکوٰۃ ادا کریں تو عالمی امداد کی ضرورت ہی نہ پڑے، سراج الحق

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت کے 10 بڑے لوگ اگر اپنی دولت کی زکوٰۃ دیں تو عالمی اداروں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں سیاست ایک طرف رکھیں، موجودہ حالات میں پوری قوم کو متفق ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیشگوئی کے باوجود لوگوں کو بچانے کا انتظام نہیں کیا، جب تک کوئی سانحہ رونما نہ ہوجائے حکومت سوتی رہتی ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب اور سندھ میں جاگیر داروں نے اپنی زمینیں بچانے کے لیے لوگوں کی طرف پانی چھوڑا، کوہستان میں لوگوں کو بچانے کے لیے میں نے خود بھی فون کیا لیکن بے حس سیاستدانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا مکان کے لیے 5 لاکھ دینے کا اعلان مذاق ہے، اتنے میں تو کمرہ نہیں بنتا، حکومت کے 10 بڑے لوگ اگر اپنی دولت کی زکوٰۃ دیں تو عالمی اداروں کی ضرورت ہی نہ پڑے، سینیٹرز اور ایم پی ایز خریدنے کے لیے اربوں روپے خرچ کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا گیا۔ان کا کہنا تھا ہم نے 1000 خاندانوں کے لیے کھانا، کپڑے اور بستروں کا انتظام کیا ہے، عوام ہمارا ساتھ دیں ہم ایک ایک روپیہ صحیح جگہ پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے