کوئٹہ کے عوام کیلئے بڑے پیمانے پر پیکج کے اعلان کیا جائے ، مولانا عبد الرحمن
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری وضلعی سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد،جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ،مولانا محمد ہاشم خیشکی،مولانا محمد ایوب،مفتی عبد الغفور مدنی،حافظ سراج الدین،حاجی ولی محمدبڑیچ،حاجی ظفر اللہ خان کاکڑ،سیکرٹری مالیات میر سرفراز شاہوانی ایڈووکیٹ حاجی قاسم خان خلجی،مولانا جمال الدین حقانی،مولانا مفتی نیک محمد فاروقی،میر فاروق لانگو،سالار حافظ سید سعداللہ آغا مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ رحمان گل مولانا حافظ سردار محمد نورزئی حاجی صالح محمد مولانا محمد عارف شمشیر ملک نصیر احمد ایڈووکیٹ حاجی عبداللہ سلیمان خیل اور دیگر نے کہا کہ جمعیت کے کارکنان اور عوام سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کیلئے گھروں سے نکل ملی اسلامی فریضہ ادا کریں۔ جمعیت علماء اسلام کی قیادت اور انصار الاسلام سیلاب متاثرین کو سینے سے لگا کر ان کادرد کم کرنا چاہتے ہیں، اس موقع پر ہم سیاست نہیں وحدت کے قائل ہیں، اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت کے حکم پر ملک بھر میں جمعیت کے رضاکار سیلاب متاثرین کی ریسکیو میں مصروف ہیں،لیکن وسائل کی کمی کے باعث کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دے کر تمام محکموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ریسکیو ڈیوٹیاں لگانے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور قائد جمعیت کی سیلاب متاثرین اور بلوچستان کے عوام سے ہمدردی قابل رشک ہے تاہم اب دوبارہ تباہی نے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، قومی سطح پر کوئٹہ کے عوام کیلئے بڑے پیمانے پر پیکج کے اعلان کیا جائے۔