کوئٹہ کےعلاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچادی،مقامی ندی کنارے آباد متعدد مکانات سیلاب میں بہہ گئے اور جبکہ کئی مکانات شدید متاثر ہوئے ہیں، علاقہ متاثرین کا جمع پونجی سیلاب کی نذر ہوگیا اور اب کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔شہر کے نواحی علاقہ نواحی کلی گزشتہ رات آنے والے سیلابی ریلے سے شدید متاثر ہوا ہے،ندی میں طغیانی کی صورتحال کے بعدسیلابی پانی قریبی گھروں میں داخل ہو گیا جس سے متعدد مکانات سامان سمیت سیلابی ریلے میں بہہ گئے، کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا، بیشتر متاثرین کی زندگی کی تمام جمع پونچی ریلہ بہا کر لے گیا ہے اور متاثرین بے سرو سامانی کی حالت میں بھوکے پیاسے کھلے آسمان تلے حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔