کوئٹہ اور مستونگ میں تین بچوں سمیت 7 افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ اور مستونگ میں تین بچوں سمیت سات افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے، سیلابی پانی میں ڈوبنے والے ساتوں افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئیں۔کوئٹہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش کے بعد مختلف ندیوں میں آنے والے سیلابی ریلوں میں تین بچوں سمیت چھ افراد پانی میں ڈوب جانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
بلیلی، ہنہ اوڑک، چشمہ اچوزئی اور مشرقی بائی پاس پر ہونے والے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئیں۔مستونگ کے علاقے دشت میں ڈوبنے والے شاہ زین نامی نوجوان کی لاش بھی اسپتال منتقل کردی گئی۔