وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ امدادی سرگرمیوں کا آغاز

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر موسم بہتر ہوتے ہی صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ضلع سبی اور کچھی کے سیلاب متاثرین کو 2000کلوگرام سے زائد راشن پہنچایا گیا۔ حکومت بلو چستان کے ہیلی کاپٹر کے زریعہ آج بھی سیلاب متاثرین کو امدادی سامان کی فراہمی جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے