وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع کچھی اورمستونگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ضلع کچھی اور مستونگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ کیا اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ہفتہ کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولاناعبدالواسع نے بذریعہ ہیلی کاپٹر سیلاب سے متاثرہ ضلع جھل مگسی کا دورہ کرنا تھا تاہم مو سم کی خرا بی کی وجہ سے وہ جھل مگسی نہ پہنچ سکے جس کے بعد انہوں نے ضلع کچھی اور مستونگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا وزیراعلیٰ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کے کاموں کو تیز کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔