نواں کلی میں ٹریفک کے مسائل کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے، ایس ایس پی ٹریفک
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے نواں کلی یونٹ کی جانب سے ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا،جنرل سیکرٹری عمران ترین، حیدر آغا، محمد جان آغا درویش، بسم اللہ ترین، غنی آغا، امردین آغا، اور ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر، ایس پی ٹریفک سٹی نصیر حسن شاہ،ایس پی سریاب سید عبداللہ شاہ، مہمان خصوصی نے شرکت کی۔تقریب کی میزبانی انجمن تاجران نواں کلی کے صدر ولی افغان، حسن خلجی اور عہدیداروں نے کی۔ تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں نواں کلی کے تاجروں نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر نے کہا کہ وہ نواں کلی میں ٹریفک کے مسائل کیلئے عملی اقدامات اٹھائینگے اور کہا کہ نواں کلی پہلا سٹاپ سے پختونستان چوک تک بھی ٹریفک اہلکار تعینات کئے جائیں گے اور کہا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کیلئے انجمن تاجران بلوچستان کے ساتھ مل کر پلاننگ کرینگے تقریب میں انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن تاجران بلوچستان نے ہمیشہ پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہم ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے نواں کلی کے ٹریفک مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کیے اور نواں کلی میں ٹریفک بوتھ کی منظوری دی جس کیلئے انجمن تاجران نواں کلی نے جگہ مختص کرانے کی حامی بھری اور خطاب میں ایس پی ٹریفک سٹی نصیر حسن شاہ نے کہا کہ وہ نواں کلی کے مسائل سے آگاہ ہے اور اب ہیوی ٹریفک اور بغیر پرمٹ رکشوں کی بھرمار کیخلاف اقدامات کرینگے تقریب میں یس پی سریاب سید عبداللہ شاہ، انجمن تاجران بلوچستان کے جنرل سیکرٹری عمران ترین، ولی افغان، حسن خلجی نے بھی خطاب کیا تقریب میں نواں کلی کمیٹی کے ایوب افغان نے بھی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایوب افغان نے کہا کہ نواں کلی کمیٹی انجمن تاجران بلوچستان اور انجمن تاجران نواں کلی کے ساتھ ہمیشہ اور اعتماد کا یقین دلایا اور کہا کہ جب سے انجمن تاجران نواں کلی ولی افغان کی صدارت اور رحیم آغا کی سرپرستی میں وجود میں آئی ہیں تب سے نواں کلی کے تاجروں کی مشکلات اور مسائل میں کمی آئی ہیں اور نواں کلی کے تاجروں کو ایک مخلص قیادت اور تنظیم ملی ہے تقریب میں پی ٹی آئی کے رہنما عنایت کاکڑ نے بھی خطاب کیا اور انجمن تاجران بلوچستان کے خدمات کو سراہا تقریب کے اختتام میں ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر، ایس پی ٹریفک سٹی نصیر حسن شاہ، ایس پی ٹریفک سریاب سید عبداللہ شاہ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔