مشترکہ کاوشوں سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور کوششوں کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے، عبدالعزیز عقیلی

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن اور دیگر اداروں کی سول انتظامیہ کی معاونت کے لئے پہنچنے پر یقینا متعلقہ اداروں کے حوصلے بھی مزید بلند ہوئے ہیں تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں سے ہی ملک کی خدمت اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور کوششوں کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے یہ بات انہوں نے اوتھل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے سیلاب سے سب سے ذیادہ متاثرہ علاقے ڈسڑکٹ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑہ کے گوٹھ صدوری کا دورہ بھی کیا دورے کے موقع پر سینئر ممبر بورڈ اف ریونیو روشن علی شیخ بھی ان کے ہمراہ تھے دورے کے موقع پر چیف سیکریٹری نے امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا کمشنر قلات ڈویڑن داؤد خان خلجی نے انہیں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں اور پاک فوج کے تعاون سے جاری ریلیف آپریشن اور پاک فوج کے تعاون سے بحالی کے ممکنہ اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے کہا کہ پاک فوج کی اسپیشل سیکیورٹی ڈویڑن اور دیگر اداروں کی سول انتظامیہ کی معاونت کے لیے پہنچنے پر یقینا متعلقہ اداروں کے حوصلے بھی مزید بلند ہوئے ہیں چیف سیکرٹری نے کہا کہ باہم مل کر ہی ملک کی خدمت اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور کوششوں کو نتیجہ خیز بنایا جا سکتا ہے چیف سیکریٹری بلوچستان نے کمشنر قلات ڈویڑن کو ہدایت کی کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرکاری اور نجی املاک کے ازالے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور سروے کو شفافیت سے جلد از جلد مکمل کیا جائے چیف سیکرٹری بلوچستان نے ٹیارو کے مقام پر سیلاب متاثرین کی ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور سیلاب متاثرین کو درپیش مسائل حل کرنے کی انہیں یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی بحالی کو یقینی بنائے گی چیف سیکرٹری نے دورہ کے موقع پرمحکمہ لائیوآسٹاک کے ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا معائنہ بھی کیا ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر عاقل بلوچ نے انہیں بریفنگ دی اور بتایا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں منعقدہ ویٹرنری کیمپوں میں 25 ہزار مویشیوں کی ویکسینیشن کی گئی ہے ڈی جی لائیو اسٹاک کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں مزید دس کمیپ پلان کیے گئے ہیں چیف سیکرٹری نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی کارکردگی اور محکمہ لائیوسٹاک کے عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا انھون نے ٹیارو میں پی پی ایچ ائی اور ضلعی محکمہ صحت اور ایمرجنسی رسپانس سنیٹر 1122 کے ہائی وے پر منعقدہ میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں طبی سہولیات کی فراہمی حوالے بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک سیلاب متاثرہ میں گیارہ ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات ادویات اور خوراک بہم پہنچائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے