عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں 5 رکنی لارجر تشکیل دے دیا گیا ہے، لارجر بنچ کی سربراہی چیف جسٹس اطہر من اللہ خود کریں گے۔

لارجر بینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس بابر ستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بھی حصہ ہوں گے۔عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نوٹس جاری کیا گیا ہے، جس میں انہیں 31 اگست کو طلب کیا گیا ہے۔ اور 5 رکنی لارجر بنچ 31 اگست کو توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے