صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کی سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیاں کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہیں،لالا یوسف خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان امن جرگے کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کی امدادی کارروائیاں کہیں نظر نہیں آرہی ہیں متاثرہ افرادکی اگر فوری امداد نہیں کی گئی توبڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے ضیاع کر خدشہ ہے،مخیر حضرات اور عالمی ادارے فوری طور پر بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کی امداد کو یقینی بنائیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں لالا یوسف خلجی نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کہیں نظر نہیں آرہا ہے امدادی کارروائیاں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں عملی طورپر کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارشوں اورسیلابی ریلوں سے لوگوں کے گھر اور گھریلو سازوسامان پانی میں بہہ گیا ہے اور لوگ حکومتی امداد کے منتظر ہیں صوبائی حکومت،پی ڈی ایم اورمنتخب ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر متاثرین کیامداد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر فوری طور پر متاثرہ افراد کی امداد نہیں کی گئی تو بڑے پیمانے پر اموات اور وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کی تمام ترزمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ افراد اس وقت ہماری امداد کے منتظر ہیں مخیر حضرات اورعالمی ادارے فوری طور پر متاثرین کی امداد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ کسی بھی انسانی المیہ سے بچا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے