حکومت سوئی ہوئی ہے انھیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پربیٹھے اساتذہ اورانکے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں، خان زمان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ملازمین اتحاد کی کال پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن آئینی کے مطالبات کے حل اور تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ قائدین کی حمایت اور یک جہتی میں بھوک ہڑتالی کیمپ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ملازمین اتحاد کی کمیٹی کے سربراہ مزدور رہنماء خان زمان نے کی۔ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ملازمین و مزدور اور اساتذہ تنظیموں کے رہنماؤں نے شدید نعرے بازی کی اور بلوچستان حکومت وزیر تعلیم اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن آئینی بلوچستان کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمدرآمد کرنے کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔ اس موقع پر قادر بخش رئیسانی،عبدالستار خان،ملک وحید کاسی،حسن بلوچ،عابد بٹ،دین محمد،محمد حسنی،ظفر خان رند،بابو لاشاری،حبیب اللہ لانگو،حاجی سیف اللہ ترین شاہ،علی بگٹی،عجب خان اور دیگر تمام ملازم تنظیموں کے رہنماء و ملازمین موجود تھے سربراہ ملازمین اتحاد کمیٹی خان زمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت سوئی ہوئی ہے انھیں تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے اساتذہ اور انکے مسائل کے حل میں دلچسپی نہیں آج اساتذہ رہنماؤں کی حالت تادم مرگ بھوک ہڑتال کی وجہ سے تشویشناک ہوچکی ہے مگر حکومت کے سر پر صرف جوں تک نہیں رینگی۔بیورو کریسی کی ایک لابی اعلی ایوانوں میں ملازمین اور مزدوروں کے فوری نوعیت کے کاموں و مسائل کے حل میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے اساتذہ کے مسئلے ایک سازش کے تحت طول دیا جا رہاہے وزیر تعلیم بلوچستان صوبائی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ملازمین و مزدور اپنے مسئلے لے کر روڈوں پر سراپا احتجاج ہیں خان زمان نے کہا کہ روزانہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن آئینی بلوچستان کے بھوک ہڑتالی کیمپ سے 5 بجے ریلی نکال کر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اتوار کے روز بھی اساتذہ مسائل کے حل کیلئے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ اور 29 اگست 2022 بروز سوموار دن گیارہ بجے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن سے بلوچستان ملزمین اتحاد کے زیر اہتمام تمام ملازمین و مزدور اساتذہ تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کارکنوں کیساتھ احتجاجی ریلی نکالی جائے گی اور ایدھی چوک پر دھرنا دیا جائے گا اور بلوچستان حکومت سے اساتذہ ملازمین کے مطالبات کے حل کیلئے بھر پور احتجاج کیا جائیگا۔ اسموقع پر گورنمنٹ ٹیچرز ایسو سی ایشن آئینی کے سیکرٹری جنرلقادر بخش رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے مسائل کے حل کی جدوجہا میں شامل تمام رہنماؤں و ملازمین کا شکریہ ادا کیا 28 اگست کیدھرنے کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے