ہمیں سیا ست سے زیا دہ اپنا ملک عظیم ہے، مولانا یو سف شاہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی جنرل سیکر ٹری مولانا یو سف شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں سیا ست سے زیا دہ اپنا ملک عظیم ہے، سیلا بی صورتحال میں بھی اپو زیشن اور حکمران اپنی دکانیں چمکانے میں مصروف ہیں، پاکستان میں رسہ کشی اور گالم گلوچ کی سیا ست کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہیں، بلو چستان کو بارشوں اور سیلاب کی صورتحال میں لا وارث دیکھ کر کر ترس آرہا ہے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو حافظ خلیل اللہ سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے عوام سیلاب کی زر میں آکر کھلے آسامان تلے زند گی گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں بلو چستان کو موجودہ موجود صورتحال میں بھی لا وارث دیکھ کر کر ترس آرہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب سے بلو چ اور پشتون بیلٹ زیا دہ متاثرہ ہوا ہے، وفا قی حکومتوں کو چاہیے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ہنگاکی طور پر اقدامات اٹھائے لیکن ہما رے حکمران شہباز گل کے مسئلہ پر بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت بر ی طرح معاشی طو رپر کمزور ہو گیا ہے،ناہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے لا کھڑ کر دیا ہے ملک مسلط سیا ستدانوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ ملک کو کسی بھی طرح لوٹنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک آج بھی بچاء ہو ا ہے وہ صرف اور کلمہ طبیہ کی بدولت ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنا ملک سیا ست سے زیا دہ عظیم ہے موجود صوتحال کو مد نظر کھتے ہوئے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ایک ٹیبل پر بیٹھ کر ملک کو معاشی طوپر نکا لنے کے لئے حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں حکمران اور اپوزیشن رہنماء اپنی اپنی دکانیں چمکانے میں مصروف ہیں انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلا م (س) کا اجلاس جمعہ کو منعقد ہو اجس میں بلو چستان کے لئے ایک کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ جس کے امیر عبد الواحد اور جنرل سیکر ٹری عبد القیوم ہو ں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے