کوئٹہ میں گیس کی بندش کے باعث ایل این جی گیس کی مانگ میں اضافہ دکانوں پر رش لگ گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں گیس کی بندش کے باعث ایل این جی گیس کی مانگ میں اضافہ دکانوں پر رش لگ گیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے پانچ اضلاع میں گیس کی فراہمی دو دنوں سے معطل ہے جس کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ایل این جی گیس بھروانے کے لئے سلینڈر کی دکانوں کارخ کیا جہاں فی کلو گرام گیس 300روپے جبکہ 2کلو گیس کا خالی سلینڈر1500روپے تک فروخت کیاگیا۔ ایل این جی فروخت کرنے والی دکانوں پر شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ سوئی سدر ن گیس کمپنی حکام نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ بولان میں بی بی نانی کے مقام پر گیس فراہم کرنے والی 24انچ قطر اور 12انچ قطر کی لائنیں سیلاب سے متاثر ہیں جسکی وجہ سے گیس کی سپلائی معطل ہے۔سوئی گیس حکام کے مطابق سیلاب کا پانی فی الحال کم نہیں ہواجسکی وجہ سے مرمت کا کام شروع نہیں ہوسکا پانی کم ہونے کے بعد مرمت کا کام شروع کیا جائیگا جس کے بعد 24گھنٹوں میں لائن کی مرمت کرنے کے بعد سپلائی بحال کردی جائیگی