کوئٹہ شہر میں مواصلاتی نظام جزوی طور پر بحال ہوگیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ شہر میں مواصلاتی نظام جزوی طور پر بحال ہوگیا۔سیلابی ریلوں کے باعث موبائل فون،انٹرنیٹ اور پی ٹی سی ایل نیٹ ورک فراہم کرنے والی فائبر آپٹک کیبلوں میں متعدد مقامات پر کٹ لگ گئے تھے جسکی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا تھا تاہم جمعہ کی شام فائبر آپٹک کیبل کو متبادل ذرائع سے بحال کرکے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مواصلاتی نظام جزوی طور پر بحال کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے