ملک سیلابوں میں ڈوب گیاحکومتیں غائب ہیں،مخدوم ایوب قریشی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر مخدوم ایوب قریشی دوروزہ دورے پرکراچی سے کوئٹہ پہنچے،یہاں انہوں نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں مرکزی سیکریٹری انفارمیشن اسلم بلوچ صوبائی سیکریٹری اطلاعات علی احمد لانگو سے ملاقات کی اس موقع پر بلوچستان واحدت کے یوتھ سیکریٹری نعیم بنگلزئی، ممبر ورکنگ کمیٹی انیل غوری ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکریٹری ریاض زہری، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی صدر بابل ملک، قیوم سجن اور دیگر رہنما اور کارکنان موجود تھے، ایوب قریشی نے بلوچستان اور سندھ سمیت پورے ملک میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والی تباہی اور اس سے متاثر ہونے والے عوام کے جانی ومالی نقصان پر شدید دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قدرتی آفت سے تباہ شدہ عوام کی مدد کرنے میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بارشیں کبھی باران رحمت ہوا کرتی تھیں لیکن ہماریملک میں انفراسٹرکچر کی زبوں حالی کی وجہ سے کروڑوں انسانوں کے لئے عذابِ بن گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے تباہ اور برباد ہونے والے متاثرین کوجس طرح بے یار و مددگار چھوڑ دیا گیا ہے اس سے ریاستی ڈھانچے اور حکومتوں کی صلاحیتوں کا پول کھل گیا ہے۔ ایوب قریشی نے کہا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے سندھ، بلوچستان سمیت پورے ملک میں لوگوں کا کھربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، سیکڑ وں کی تعداد میں لوگ لقمہ اجل بنے ہیں لاکھوں جانور سیلاب میں بہہ گئے کروڑوں انسان اپنے گھروں سے محروم ہو کر کھلے آسمان کے نیچے بھوکے پیاسے اور زروریات ذندگی کی ہرچیز سے محروم ہیں، جبکہ حکمران اس عظیم انسانی المیہ پربیان بازی کی حدتک محدود ہیں حلانکہ آنے والے وقتوں میں اس برباد ی کیجو نتائج نکلیں گے وہ موجودہ صورت حال سے کئی گنا زیادہ بھیانک ہوں گے اس وقت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ہوش کے ناخن لینیکی ضرورت ہے حکومتوں کو اپنی تمام سرگرمیاں اور ساریوسائل سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے وقف کردیناچائیے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اور مرکزی سیکریٹری انفارمیشن نے ایوان صنعت و تجارت بلوچستان کے صدر اور نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری مالیات حاجی فدا حسین دشتی سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پارٹی کی تنظیمی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا فدادشتی نے بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے بتایا کہ اس وقت پورے بلوچستان میں پارٹی کی تنظیم سازی کا کام تسلی بخش طریقے سے جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر لوگ بڑی تعداد میں پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ نیشنل پارٹی ہی بلوچستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کیاندر ہر سطع پر جمہوری عمل جاری وساری ہیکارکن ہی ہمارے رہنما اور پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی ہیں انہوں نے کہا 2018 کے جعلی انتخابات کے بعد لوگوں نے خدمت کے دعوے کرنے والوں کو اچھی طرح سے دیکھ لیا ہے بلوچستان اس وقت پانی میں ڈوبا ہوا ہے لیکن حکومت بلوچستان کا کہیں نام و نشان نہیں فداحسین دشتی نے کہا آنے والے انتخابات میں انشاللہ نیشنل پارٹی بلوچستان کی سب سے بڑی جماعت ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے