مانجھی پور کے متعدد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے

مانجھی پور(ڈیلی گرین گوادر) مانجھی پور حیردین فریدآباد۔پہنورسنہڑی۔ دولت گھاڑی۔حامد پور۔کنرانی بیلٹ۔گوراناڑی سمیت پورا ضلع صحبت پور میں حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہزاروں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے ضلع صحبت پور میں قیامت صغراں کے مناظر ہیں پورا علاقے میں 8 سے 9 فٹ تک پانی جمع ہوگیا اور مختلف نہروں اور علاقوں سے آنے والے سیلابی پانی کا بھی ضلع صحبت پور میں داخل ہو رہا ہے جس کی وجہ سے پورا ضلع صحبت پور سیلاب سے سمندر کا منظر پیش کرنے لگا ہزاروں گھر منہدم ہوگئے مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے فصلات تباہ ہوگئے ہزاروں بیگھر افراد روڈوں پر پڑے ہیں اور کچھ دیہاتوں میں لوگ تاحال سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں ان پھنسے لوگوں تک کوئی ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچی متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء تک نہیں متاثرین بھوک پیاس سے مر رہے معصوم بچے بوڑھے خواتین مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے کینالوں اور نہروں۔سیم شاخوں واٹر کورسوں کے لگے ہوئے شگاف تاحال پر نہیں کئے گئے ضلع صحبت پور کو سیلابی پانی نے چوروں طرف گھیر لیا ہے اس سیلابی صورتحال میں مانجھی پور میں تحصیل دار اپنے آفیس سے غائب ہیں ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے بیگھر افراد حکومتی امداد کے منتظر ہیں رپورٹ کے مطابق ضلع صحبت پور کے تحصیل مانجھی پور۔حیردین۔حامد پور۔پہنورسنہڑی۔بھنڈ شریف مہیو پور۔مراد علی دولت گھاڑی۔گوٹھ عبدالمجید کھوسہ۔فریدآباد۔گوٹھ حاجی بہرام خان کھوسہ۔کوٹ لاشاری۔گوٹھ صوبدار خان کھوسہ نورن۔گوٹھ غلام مصطفی کھوسہ۔کنرانی بیلٹ۔گوٹھ دربھانی۔ملیر۔جمعدار امام الدین رئیسانی۔گوٹھ حاجی میوا خان کھوسہ راج واہ۔گوٹھ حاجی ہزار خان کھوسہ۔گوٹھ محمد آمین کھوسہ۔گوٹھ حاجی ولی محمد کھوسہ۔استاد عبدالحمید کھوسہ گوٹھ حاجی حمزہ خان کھوسہ۔گوٹھ شمس الحق خان کھوسہ۔گوٹھ میر واہی۔گوٹھ زرخان بگٹی۔محمد آمین مرہٹہ ودیگر علاقے طوفانی بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوگئے کچے مکانات منہدم ہوگئے ہزاروں لوگ بیگھر ہوئے ہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہورہے ہیں متاثرین کی کوئی پرسان حال نہیں خواتین بوڑھے معصوم بچے روڈز کے کناروں پر پڑے ہیں انتظامیہ کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوئی مدد نہیں کی گئی بیگھر افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں متاثرین کے پاس کھانے پینے کے اشیاء تک نہیں معصوم بچے خواتین بوڑھے مختلف امراض میں مبتلا ہوچکے ہیں کوئی علاج معالجہ نہیں صحت کے مراکز بھی سیلابی پانی سے بھر گئے ضلع صحبت پور میں تقریبا 90 فصید لوگ بیگھر ہوگئے مال مویشی سیلاب میں بہہ گئے ہزاروں ایکڑ پرکھڑی چاول کے فصلات اور گھربار تباہ ہوگئے ضلع صحبت پور کے عوام کی کوئی پرسان حال نہیں سیاستدان دور سے بھی نظر نہیں آرہے ہیں ضلع صحبت پور مانجھی پور ودیگر علاقوں کے عوام نے وفاقی و صوبائی حکومت ضلعی انتظامیہ سے ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے