بولان کچھی ڈھاڈر سمیت سبی مچھ میں گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچادی

بولان(ڈیلی گرین گوادر)بولان کچھی ڈھاڈر سمیت سبی مچھ میں گزشتہ دو روز سے جاری بارشوں نے بڑے پیمانے پر تبائی مچادی ہے سینکڑوں کچے مکانات منہدم ہوچکے ہیں عوام بے یار مددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ڈھاڈر کے قریب دوپاسی لنک روڈ کا آخری حصہ بھی بولان کی سیلابی ریلے کی وجہ سے مہندم ہوچکا ہے جس سے مہرگڑھ،کوٹ رئیسانی، کوٹ مینگل،نوشہرو، گہی کوٹ کھائی سمیت دیگر علاقوں کا زمینی رابطے بھی منقطع ہوگئے ہیں ادھر بی بی نانی کا پل بھی سیلابی ریلے کی نزر ہوچکا جس سے سندھ پنجاب کا بلوچستان سے زمینی رابطہ بھی بند ہوا ہے بولان سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس سے بولان قومی شاہراہ سراج آباد کے مقام پر بری طرح سے متاثر ہوکر تباہ برباد ہوچکاہے ڈھاڈر کے قریب مشکاف ڈیم جوکہ پہلے ہی چارہ حال تھا سے سیلابی ریلہ جاری ہونے سے مشکاف لنک روڈ کو بھی بہا کر کے گیا ضلع کچھی کے سینکڑوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں جبکہ جانی مالی نقصاناث کا فوری طور پر موبائل نیٹ ورک بند ہونے سے معمولات لینے میں دشواری کا سامنا ہے ڈھاڈر میں متعدد قریبی دیہات سیلابی ریلوں کی نزر ہوگئے عوام اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں تاریخ کی بدترین سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے