کوئٹہ،چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کوئٹہ میں چائلڈ پورنو گرافی کی شکایات ملنے کے بعد چھاپہ مارا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم بن یامین کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق دوران تفتیش ملزم کے موبائل فون سے بڑی تعداد میں بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز برآمد کرلی گئیں۔ملزم پر الزام ہے کو وہ بچوں کی غیراخلاقی ویڈیوز بناکر انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ایف آئی اے نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اس کا موبائل مزید تحقیقات کیلئے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے