وزیراعظم کا ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دورہ لندن منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر اپنا دورہ لندن منسوخ کردیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے قطر سے وطن واپس پہنچتے ہی اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں این ڈی ایم اے اور دیگر حکام وزیراعظم کو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔وزیراعظم نے دورہ لندن منسوخ کرنے کے بعد سیلاب کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے۔حمزہ شہباز کی بیٹی لندن میں زیر علاج ہے جس کی طبیعت ناساز ہے، وزیراعظم کو اپنی پوتی کو دیکھنے لندن روانہ ہونا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے