نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)وطن واپسی اور پارٹی کی تنظیم نو کے معاملے پر نوازشریف نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی جانب سے واپسی سے قبل اپنی نااہلی، سزاؤں اور مقدمات کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا امکان ہے۔ ہدایات ملنے کے بعد وکلاء کی ٹیم جلد عدالت میں درخواست دائرکرے گی۔ وکلاء نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔

نواز شریف وطن واپسی کے بعد عام پارٹی کارکنوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے، لاہور اور اسلام آباد کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنائیں گے، نواز شریف پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں چاروں صوبوں کا بھی دورہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے