حدیقہ کیانی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مدد میں پیش پیش

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)پاکستانی گلوکارہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے میدان میں آگئیں۔ لوگوں سے بھی عطیات کی اپیل کردی۔گلوکارہ حدیقہ کیانی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہونے والے لوگوں کے لیے امداد کی درخواست کی

ویڈیو میں حدیقہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ قطرہ قطرہ کرکے دریا بنتا ہے تو بلوچستان کے سیلاب زدگان کے لیے اس وقت آپ لوگ قدم بڑھائیں اور ان کی مدد کے لیے اٹھیں۔ میرے سوشل میڈیا پر آپ کو تمام تفصیلات مل جائیں گیں کہ آپ لوگوں نے کس کس طریقے سے مدد کرنی ہے

حدیقہ کیانی اگست کے آغاز کے ساتھ ہی وسیلہ حق مہم کے ذریعے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی اپیل کررہی ہیں ۔ گلوکارہ نے سیلاب سے پہچنے والے نقصان کے متاثرین سے ملنے کے لئے بلوچستان کا دورہ بھی کیا اور متاثرین تک عطیات بھی پہنچائیں

سیلاب سے پاکستان کا صوبہ بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہوا ہے ۔ مون سون کی بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث صرف بلوچستان میں ہی ڈھائی سو سے زائد افراد انتقال کر چکے ہیں ۔ جبکہ ہزاروں افراد بےگھر ہو چکے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے