بولان میں شدید بارشوں کے باعث کسی بھی نا خوش گوارواقعے کے پیش نظرگری نالہ ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بولان میں جا ری شدید بارشوں کے باعث کسی بھی نا خوش گوار واقعے کے پیش نظر گر ی نالہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابرہیم بنگلزئی کے مطابق جمعرات کو بولان میں وقفے وقفے سے بار ش کا سلسلہ جار ی ہے جس کی وجہ سے گری نالہ میں سیلابی پانی گز رہا ہے انتظامیہ نے کسی بھی نا خوش گوار واقعہ کے پیش نظر روڈ کو ہر قسم کی آمد ورفت کے لئے بند کر دیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کچھی عمران ابرہیم بنگلزئی کے مطابق لیویز فورس کے اہلکار گری نالے پر موجود ہیں جوں ہی پانی کا بہاؤ کم ہو گا روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیاجائے گا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون اور بولان میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔