پاکستان کوسٹ گارڈز کی لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاروائیاں جاری

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان کوسٹ گارڈز کی لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی کاروائیاں جاری، سینکڑوں متاثرین میں ٹینٹ،راشن کے تھیلے تقسیم کئے اور فری دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کی لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے لیئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔دور دراز پہاڑی علاقوں کے سینکڑوں متاثرین میں ٹینٹ، راشن کے تھیلے تقسیم کئیے اور فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔پاکستان کوسٹ گارڈ فور بٹالین جناح کے جوانوں نے لسبیلہ کے دور دراز پہاڑی علاقوں سمیت اوڑکی لاکھڑا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا اور متاثرین میں کھانے پینے کی اشیا سمیت راشن اور ٹینٹ بھی تقسیم کیے۔جب کہ پاکستان کوسٹ کے جوانوں نے پہاڑی علاقوں کے راستے بحال کرکے متاثرین میں ٹینٹ اور راشن تقسیم بھی کیا، پاکستان کوسٹ گارڈ فور بٹالین جناح لیفٹیننٹ کرنل حماد سید نے بتایا کہ لسبیلہ کے سیلاب متاثرین کی ہر ممکنہ مدد کی جائے گی،اور اس مشکل گھڑی میں انہیں تنہا نہیں چھوا جائے گا۔ پاکستان کوسٹ گارڈ کے جوان ہمہ وقت چوکس اور مستعد ہیں مصیبت کی اس گھڑی میں ہم سیلاب زدگان کے ساتھ ہیں، سیلاب متاثرین کی مدد ہمارا قومی، انسانی اور اخلاقی فریضہ ہے اور نصب العین بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے