پارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائزلیلیٰ ترنی کا پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محترمہ لیلیٰ ترین نے پی ڈی ایم اے آفس کا دورہ کیا اور صوبائی مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر ضیاء لانگو، ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران محترمہ لیلی ترین نے انہیں بتایا کہ ضلع ہرنائی میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پر جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے ضلع ہرنائی میں سات افراد سیلاب ریلوں اور کچے مکانات کے گرنے سے 8افراد جان بحق اور درجنوں زخمی ہوئے ہے،ہزاروں ایکڑ زرعی زمین سیلاب بہاکر لے گئے ہزاروں کچے مکانات پہلے سے زلزلے سے متاثرہوئے تھے اور اب رہی سہی کسر بارشوں نے پوری کرکے لوگ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ہرنائی کے دونوں قومی شاہراہ سفر کے قابل نہیں ہے شاہراہیں سیلاب میں بہہ گئے بعض مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہورہی ہیں بڑے حفاظتی بندات،رابطہ پل اور دیہی علاقوں کو جانے والے سڑکیں سب متاثر ہوگئے ہے محترمہ لیلی ترین نے مشیر داخلہ اور ڈی جی پی ڈی ایم اے کو ضلع ہرنائی بارشوں اور سیلاب متاثرہ افراد کی پوری بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی استدعا کی گئی خصوصاً خیموں، اشیائے خوردونوش کی پوری دیگر سامان ہرنائی متاثرین کیلئے روانہ کیا جائے میر ضیاء لانگو نے ڈی جی پی ڈی ایم اے کو پوری طور پر ضلع ہرنائی کے متاثرین کی مدت کیلئے 500 خیمے ودیگر ضروری اشیاء فراہم کرنے کی ہدایت کی محترمہ لیلی ترین نے میر ضیاء لانگو اور ڈی جی پی ڈی ایم کا اقدامات کرنے کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے