موٹروے ہیلپ لائن پرکال کرکے روڈ سے متعلق معلومات حاصل کرلیں اوربلا ضرورت سفرسے گریزکریں، جاوید علی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جاوید علی مہر نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قومی شاہرائیں استعمال کرنے سے پہلے موٹروے ہیلپ لائن 130 پر کال کرکے روڈ سے متعلق معلومات حاصل کر لیں اور بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔ ساتھ ہی ساتھ موٹروے آ فیسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مسافروں کو بروقت ممکنہ مدد فراہم کریں۔حالیہ بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں موٹروے پولیس متاثرہ افراد کو بھرپور مدد اور معاونت فراہم کر رہی ہے اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے