ملک کی آزادی کے لیے میں گرفتار ہونے کے لیے تیار ہوں ،عمران خان

ہری پور(ڈیلی گرین گوادر) عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی کے لیے میں گرفتار ہونے کے لیے تیار ہوں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ہری پور میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انگریز سے تو آزادی مل گئی، ہم نے ہندو کی بھی غلامی نہیں کی، لیکن اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو حقیقی طرح آزاد کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اب پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہیے، اب پاکستان کے فیصلے پاکستانیوں کے مفاد پر ہوں، ہمیں آگے سے کوئی کسی اور کی جنگ میں شرکت نہ کرائے، یہ میں کبھی اس ملک میں نہیں ہونے دوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے