قلات میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غریب عوام کی دسترس سے باہر
قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات میں مہنگائی کا جن بو تل سے باہر نکل گیا، ناجائز منافع خور متحرک،اشیاء خوردونوش کی قیمتیں غریب عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی قلا ت میں بھی مہنگائی میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے متوسط اور غریب طبقے کے افراد کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ قلات میں شیاء خور دنوش کی قیمتوں میں ہر کسی نے اپنا ریٹ لگا دیا ہے۔پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال نظر آرہی ہے سرکاری نرخ نامے پر کوئی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔قلات شہر میں چھوٹا گوشت 1300روپے سے 1400روپے تک فی کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ بڑے گوشت ہڈی کے ساتھ 650 روپے اور کیمیا 750 روپے تک فروخت ہورہاہے جبکہ قلات میں نان بائیوں کے روٹی کی وزن بھی کم ہونے کی شکایات بھی موصول ہورہی ہے۔قلات میں پرائس کنٹرول کمیٹی غیر فعال ہو نے کی وجہ سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے سبزیوں پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے۔ قلات کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن(ر) مہراللہ بادینی سے مطالبہ کیا ہے کہ قلات میں مہنگائی اور منافع خوری کو کنٹرول کرنے اور سرکاری نرخ نامے پر مکمل عملدرآمد کیلئے اقدامات اْٹھائے جائیں تاکہ غریبوں کو ریلیف مل سکے۔