قلات میں طوفانی بارشوں سے ہزارسے زائد کچے مکانات متاثر، سینکڑوں خاندان بے گھر

قلات (ڈیلی گرین گوادر) قلات شہر اور دیہی علاقوں میں حالیہ مون سون کی طوفانی بارشوں سے ہزار سے زائد کچے مکانات متاثر جبکہ سینکڑوں خاندان بے گھر ہوگئے،درجن سے زائد دیہی علاقوں کی زمینی رابطہ سڑکیں منقطع متاثرین امداد کے منتظر۔بلوچستان کاتاریخی شہر قلات میں بھی طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر لوگوں کے املاک کو نقصان پہنچایا 16یونین کونسل میں ہزار سے زائد کچے مکانات اور سیب کپاس آڑو ٹماٹر پیاز آلو سمیت دیگر اربوں روپے کے تیار فصلوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔یونین کونسل گزگ سمیت دیگر متاثرین تاحال حکومتی امداد کے منتظریونین کونسل گزگ میں متاثرین نے شکایت کی ہے کہ ایک متاثرہ شخص کے راشن کو پانچ متاثرین میں تقسیم کیاجارہا ہے جوکہ متاثرین کے ساتھ مزاق کے مترادف ہے۔بلوچستان بھر کی طرح قلات میں بھی بارشوں نے شہریوں کو شدید نقصان سے دوچار کردیا۔حکومت اور این جی اوز متاثرین کے امداد کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے گئے تو مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے