صوبائی مشیرداخلہ کا وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پرکرخسہ ڈیم کا ہنگامی دورہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا وزیر اعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر کرخسہ ڈیم کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی قادر ناہل،ڈی جی پی ڈی ایم اے نصیر ناصر،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، و دیگر متعلقہ بھی موجود تھے۔صوبائی مشیر داخلہ کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ اور متعلقہ ایکسین کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گی۔علاوہ ازیں صوبائی مشیر داخلہ کو بتایا گیا کہ اس وقت ڈیم کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ٹیکنیکل ٹیم نے ڈیم کا معائنہ کیا ہے کیونکہ ڈیم گزشتہ 20سال میں پہلی بار اور فلو ہوا ہے جس کی وجہ سے ڈیم سے 4فٹ پانی کا اخراج کیا گیا ہے اس وقت بھی ڈیم 36فٹ گہرائی میں پانی موجود ہیں لیکن گزشتہ روز ڈیم کے حوالے سے چلائی جانے والی خبر کوئی میں صداقت نہیں۔ اس موقع پر صوبائی مشیر داخلہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اتنی بڑی ایمرجنسی پہلے اس صوبے میں نہیں ہوئی۔ بلوچستان میں اس وقت مون سون بارشوں کی وجہ سے بہت بڑے پیمانیپرانفراسٹرکچر،روڈز،اورقمیتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا ہے لیکن صوبائی حکومت کی پالیسی ہے کہ عوام جہاں کئی بھی متاثر ہورہے ہیں وہاں پر ہم عملی اقدامات کر رہے ہیں اور اس حوالے سیوزیراعلی بلوچستان کی جانب سے تمام صوبے کے آفیسران کو ہدایات جاری ہیں کہ سیلاب متاثرین کی امداد،و بحالی کیلے منسٹر ہو یا افسران وہ اس وقت بحالی کے لیے اقدامات کرے اور اس ضمن میں کوئی بھی کوتائی برداشت نہیں کہ جاے گی۔مشیر داخلہ نے کہا کہ کہ وہ دن دور نہیں کہ عوامحکومتی اقدامات کو آنے والوں وقتوں میں ا چھے الفاظ میں عوام یاد کریں گے انہوں نے عوام سے اپیل کہ اس مشکل وقت میں عوام صوبائی حکومت سے تعاون کرے اور جن لوگوں نیتجاوزات پر قبضہ کیا ہو ہے وہ ان جہگوں کو خالی کریں تاکہ ان کی وجہ سے عوام کا نقصان نہ ہو میر ضیاء نے کہا کہ محمکہ پی ڈی ایم اے نے اس وقت صوبے میں مون سون بارشوں میں صوبے کے 31 اضلاع میں بحالی کیلئے اقدامات اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے تمام دستیاب ڈیمانڈ پورے کیے ہیں اور اس ضمن میں ہمارے آفیسران آئندہ بھی سیلاب بحالی میں ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے انہوں نے صحافی حضرات سے گزارش کی کہ اس وقت آپ لوگ اپنے فورم سے عوام کا حوصلہ بڑھائیں۔گزشتہ روز نجی صحافی کے بیان سے بلوچستان کے عوام قرب میں مبتلا ہوئے اس وقت ہمیں عوام کا حوصلہ بڑھانا ہے نہ کہ انہیں ڈرنا ہے آج ہم نے اپنی تمام مصروفیات ترک کر کے ڈیم کے معاہنہ کیلئے لئے ٹیکنیکل ساتھ لے کر آئے تب پتہ چلا کہ ڈیم اس وقت الحمدللہ مضبوط ہے ہاں یہ ضرور ہے کہ آئندہ آنے والے اسپیل کیلے احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭