سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر پشین

پشین(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر پشین ظفرعلی محمد شہی نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور جہاں بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ ان خیالات کا انہوں نے ضلعی انتظامی حکام کے ہمراہ پشین میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں یارو، کلی حاجی رزاق اور ملحقہ علاقوں کا دورے کے دوران متاثرین سے بات چیت کے دوران کیا۔ اس دوران انہوں نے شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں میں تباہ کاریوں کاجائزہ لیااور متاثرین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متاثرین سے گفتگوکرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کی فوری بحالی اور نقصانات کے ازالہ کیلئے پر عزم ہے،اور تمام متاثرین کی دادرسی کیلئے تمام دستیاب وسائیل بروئے کار لارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کی مشکلات سے آگاہ ہیں، متاثرین کی نقصانات کا ہرممکن ازالہ کرنے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اورایسے آفات سے بچنے کے لئے زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیرکا ہی سہارا لیا جاسکتاہے اور مضبوط حفاظتی بند ایسے آفات کو روکنے کیلئے بڑی حد تک کارآمدثابت ہوسکتے ہیں اور اس سلسلے میں محکمہ ایریگیشن کے توسط سے مضبوط حفاظتی بندتعمیرکرائینگے تاکہ مستقبل میں ایسی قدرتی آفات سے بچاجاسکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں سے صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع پشین میں میں بھی وسیع پیمانے پر املاک، رابطہ سڑکیں، کچے مکانات اور زرعی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ ملکیار، سرخاب، اجرم اور بوستان میں سیلابی ریلوں میں قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئیں، انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے احتیاطی تدابیر ہی کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں، ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کو متاثرین کی نقصانات کے ازالہ کیلئے سفارشات بھیجی گئی جس کے تحت تمام متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی دادرسی کی جارہی ہے تاکہ انکی مشکلات میں کمی لایا جاسکیں انہوں نے کہا کہ پشین کے متعدد علاقے طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں کھڑی فصلیں، رابطہ پل اور رابطہ سڑکوں کے ساتھ رہائشی مکانات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ انہوں مزید کہاکہ متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خوراک،ادویات اور دیگر امدادی اشیاء پہنچائی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ متاثرین کی بحالی اور نقصانات کے ازالے کیلئے تمام متاثرہ افراد اور علاقوں کو فوری ریلیف دینے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور جہاں بارشوں اور سیلاب سے نقصان پہنچا ہے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ اس ہنگامی صورتحال میں جہاں ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھارہی ہے وہاں حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکموں کو الرٹ جاری کر دیاگیا ہے۔ اسکے علاوہ محکمہ ایریگیشن کے آفیسران اور سٹاف کو بر وقت اطلاع دینے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کی بدولت بڑے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے