جمعرات اور جمعہ کوکوئٹہ سمیت مختلف علا قوں میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خد شہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف علا قوں میں مو سلا دھار بارشوں کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق بدھ کوبلو چستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے محکمہ مو سمیات نے جمعرات اور جمعہ کو کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ،زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی،نصیر آباد، بولان میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خد شہ ظاہر کیا ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق کوئٹہ بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد ا للہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفر آباد،صحبت پور،ہرنائی، آواران، بولان اورلورالائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ مو سمیات کے مطابق خضدار میں 36، بارکھان میں 22، لسبیلہ میں 18، قلات میں 7ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ مو سمیات نے آج (جمعرات) کو کوئٹہ، بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، خضدار، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد ا للہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی، لسبیلہ، نصیر آباد،جھل مگسی، جعفر آباد،صحبت پور،ہرنائی، آواران، بولان اورلورالائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے