بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کے مطالبات آئین و قانون کے دائرے میں ہیں،سینیٹر ارباب عمر کاسی

ہری پور(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گورنر ہاؤس کے سامنے جبری گمشدگیوں کے شکار بلوچ سیاسی کارکنوں کی لواحقین کا احتجاج آج 35 ویں روز بھی جاری ہے۔بدھ کے روز عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سینئر نائب صدر اور سینیٹر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی نے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے میں ایک وفد کے ساتھ شرکت کی۔ وفد میں آغا زبیر شاہ اور دیگر شامل تھے۔

لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت اس وقت بارش اور سیلابی پانی سے پریشان ہے لیکن انہوں نے ان کیلئے بھی کچھ نہیں کیا ہے بلکہ اسی طرح اسی بارش میں یہاں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے بیٹھے ہوئے ہیں اور اس حکومت کو ان کی بھی کوئی فکر نہیں ہے جس طرح ہونی چاہیے۔

نوابزادہ کاسی نے مزید کہا کہ میں نے ان سب کے باتیں سنی ہے ان میں ایسی کوئی غلط بات نہیں ہے جو آئین اور قانون کے خلاف ہو۔ ان سب کے مطالبات آئین اور قانون کے دائرے میں ہیں اور حکومتی اختیار میں ہے لیکن اس کے باوجود آخر وہ کونسی مجبوریاں ہیں جو ارباب اختیار کو ان سے بات کرنے کیلئے روک رہی ہے بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کو سنا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے