بلوچستان کے 10جامعات کے لئے1ارب 25 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی رقم جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی 10جامعات کے لئے 1ارب 25کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی رقم جاری کردی گئی، تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی 10جامعات کے لئے دی جانے والی اڑھائی ارب روپے کی گرانٹ ان ایڈ کی پہلی قسط کے تحت 1ارب 25کروڑ روپے کی رقم یونیورسٹیز فنانس کمیشن کی منظوری کے بعد جاری کردی گئی ہے۔ گرانٹ ان ایڈ کی پہلی قسط کے تحت صوبے کی سب سے بڑی جامعہ یونیورسٹی آف بلوچستان کو 24کروڑ 95لاکھ 70ہزار 605، بیوٹمز کو 20کروڑ 84لاکھ 26ہزار 651، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کو 12کروڑ 33لاکھ 91ہزار،سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو 15کروڑ7 1لاکھ2 1ہزار498، لسبیلہ یونیورسٹی کو 13کروڑ 78لاکھ 62ہزار 414،تربت یونیوسٹی کو 10کروڑ 88لاکھ 46ہزار 136،لورالائی یونیورسٹی 7کروڑ 50لاکھ 91ہزار 44،میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کو7کروڑ 47لاکھ 35ہزار 71، یونیورسٹی آف گوادر کو 7کروڑ 24لاکھ 13ہزار 158، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل سائنسز کو 4کروڑ 79لاکھ 51ہزار 37روپے کی گرانٹ دی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صوبے کی جامعات کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے بعد یونیورسٹیز فنانس کمیشن کا اجلاس طلب کر کے فوری طورپر گرانٹ کی منطور ی دی گئی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے