بلوچستان،بارشوں سے کروڑوں روپے کی لاگت میں بننے والے 21ڈیمز ٹوٹ گئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں بارشوں سے کروڑوں روپے کی لاگت میں بننے والے 21ڈیمز ٹوٹ گئے حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ڈیموں پر ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی وجہ سے 5سال کے دوران کروڑوں روپے کی لاگت سے بننے والے 21ڈ یمز ٹو ٹ گئے اور ڈیمز سے نکلنے والے سیلابی ریلوں نے صوبے میں جہاں تباہی مچائی وہیں یہ ریلے بلوچستان کی معیشت کو بھی بہا لے

گئے۔دوسری جانب ٹھیکے داروں نے ڈیمز ٹوٹنے کی وجہ ناقص تعمیراتی مٹیریل اور کرپشن کو قرار دے دیا۔یاد رہے کہ وزیراعلی بلوچستان کی معائنہ ٹیم نے بھی حالیہ بارشوں سے کئی ماہ قبل ہی کئی ڈیمز کی تعمیر کو ناقص قرار دیا تھا تاہم حکومت نے کوئی ایکشن نہ لیا اور نہ ہی ڈیمز کی مرمت کرائی۔ تباہی کے بعد وزیر اعلی بلوچستان نے ناقص تعمیر پر ایکشن لینے کا اعلان کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے