انتظامیہ سیلابی صوتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں علاقے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، مہراللہ بادینی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن ریٹائرڈ مہراللہ بادینی نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں کو حالیہ مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والے صورتحال و نقصانات اور امدادی کارروائیوں کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ مون سون بارشیں جوکہ تین جولائی سے شروع ہوئی ہے اب بارشوں کا یہ پانچواں اسپیل چل رہا ہے یہ اسپیل 24 اگست سے 26 اگست تک چلنے کا امکان ہے یہ بارش کا سلسلہ آہستہ آہستہ کم ہوتا جائیگا حالیہ بارش سے جہاں صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح قلات ضلع میں بھی کافی نقصانات ہوئے ہیں جنمیں سب زیادہ نقصانات یوسی چھپر میں سیلابی ریلوں نے تباہی مچاہی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ لیویز اہلکاروں نے فوری پہنچ کر آبادی کو محفوظ مقامات پر ٹینٹ فراہم کرکے منتقل کردیا چھپر ڈابر ڈھلو گیاواندرہ سمیت دیگر یوسیز میں فصلات کو شدید نقصان پہنچا ہے تیار فصلیں بھی ناکارہ ہوگئے ہیں جبکہ کئی گھر گر چکے ہیں اور کئی مکانات کو نقصانات پہنچا ہے ٹیوب ویلز اور سولر سسٹم بھی ناکارہ ہوچکے ہیں قلات میں مختلف سڑکیں بہہ چکے ہیں جس میں پکی سڑکیں پل وغیرہ شامل ہیں انہیں شدید نقصان پہنچا ہے جس سے گزگ سمیت مختلف دیہی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوا تھا تاہم ہم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر ، تحصیلدار سمیت آفیسران کو احکامات دیکر ٹریکٹرز اور بلڈوزرز کے زریعے راستے بحال کئے مگر گزشتہ دنوں شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے مواصلاتی نظام متاثر ہوا، پندران نیچارہ لہڑ نیمرغ سمیت رابطہ سڑکیں مکمل بحال کیا ہے قلات میں سیلابی ریلوں سے دو اموات ہوئی ہے جن میں ایک شخص قلات جبکہ دوسرے کا تعلق مستونگ ضلع سے تھا انہوں نے کہا کہ اس وقت گزگ کے راستے کی بحالی کیلئے کام جاری ہے دو سے تین دنوں میں وہ بھی بحال ہوگا ہماری پہلی ترجیح رابطہ سڑکوں کی بحالی ہے صحت کے حوالے سے مختلف علاقوں میں نو میڈیکل کیمپس لگائے اور دو ہزار سے زائد مریضوں کا علاج و انہیں ادویات فراہم کئے جبکہ 12 ویٹرنری کیمپس بھی ضلع کے مختلف علاقوں میں لگے ہیں جس میں 56 ہزار سے زائد مال مویشیوں کو علاج کیا گیا علاقے میں تیس کے قریب ڈیمز ہیں جنمیں بارش کا پانی وافر مقدار میں جمع ہوچکا ہے اور وہ بھر چکے ہیں اسکولز کو بھی ضلع میں شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا اگلا فیز ہوگا وہ ہوگا ڈیمجز اسسمنٹ کا ہوگا اس میں پی ڈی ایم اے کی طرف سے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے وہ کمیٹی ان نقصانات کا تخمینہ لگا کر کمیٹی پی ڈی ایم اے سے شیئر کریگی تاکہ نقصانات کا ازالہ ہوسکیں اور متاثرین کو ریلیف ملے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ متاثرین کو ریلیف ملے انتظامیہ سیلابی صوتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ ہیں علاقے کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے میڈیا مسائل و نقصانات کی نشاندہی کرے اور قلات انتظامیہ متاثرین کی بحالی و امداد کیلئے محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے