پاکستان میں بھارتی میزائل گرنےکا واقعہ: بھارتی فضائیہ کے3 افسران برطرف
بھارت (ڈیلی گرین گوادر)بھارت نے کورٹ آف انکوائری کے بعد ‘ تکنیکی غلطی’ سے پاکستان میں میزائل فائر ہونے کے واقعے پر 3 افسران کو برطرف کردیا۔
رواں سال 9 مارچ کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل فائرہوا تھا۔پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کی تھی اور مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا تاہم بھارت نے واقعے کو ‘تیکنیکی غلطی’ قرار دیا تھا اور واقعے کی اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔
بھارتی ائیرفورس نے کورٹ آف انکوائری کے بعد 3 افسران کو برطرف کردیا ہےجن میں ایک گروپ کیپٹن، ونگ کمانڈر اور اسکواڈرن لیڈر شامل ہیں۔انکوائری کے مطابق غفلت اور لاپرواہی برتنےکے الزام میں ان فوجی افسران کو برطرف کیا گیا ہے۔