وڈھ میں ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق،1 شخص زخمی

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ بازار کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو سوار افراد کو کچل دیا خاتون جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی حالت میں کراچی منتقل وڈھ پولیس نے ٹالر ڈرائیور کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گروک نال کے رہائشی غلام محمد کسی کام کے سلسلے میں وڈھ بازار آرہے تھے کہ قومی شاہراہ ایف سی چیک پوسٹ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانیولی تیز رفتار ٹرالر نے انہیں موٹر سائیکل سمیت کچل دیا حادثے سے خاتوں مسمات (خ) اور غلام محمد شدید زخمی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئیں جبکہ غلام محمد کو شدید زخمی حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے