سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)‏ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کی زیر صدارت اجلاس میں اعظم خان کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی ہدایت بھی کی گئی۔پی اے سی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو مالم جبہ کیس اور بلین ٹری سونامی کے معاملہ پر طلب کر رکھا تھا۔

کمیٹی کے استفسار پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے بتایا مالم جبہ کیس کے پی حکومت کی سفارش پر بند کیا۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم نے کہا سابق چیئرمین نیب بلیک میل ہوتے تھے۔ مالم جبہ کیس غلط بند کیا۔ جاوید اقبال کے دور میں بند مقدمات دوبارہ دیکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے