خضدارمیں ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق،بچوں سمیت 8 افراد زخمی

خضدار(ڈیلی گرین گوادر)تحصیل نال میں ٹریفک حادثہ،خاتون جاں بحق،بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نال سے گریشہ جانے والی پک اپ گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خا تون جاں بحق جبکہ بچوں سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔جبکہ دو افراد شدید زخمی سول ہسپتال نال میں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے