بیوٹمزاورجامعہ بلوچستان سمیت دیگرجامعات کے ملازمین کو تاحال مکمل تنخواہ ادانہیں کی گئی ہے، بیو ٹمزملا زمین

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ملازمین کی کور کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں جامعہ کے ملازمین کو بقایاجات کے ہمراہ مکمل تنخواہوں کی ادائیگی، ہاؤس ریکوزیشن سمیت دیگر مطالبات منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیوٹمز اور جامعہ بلوچستان سمیت دیگر جامعات کے ملازمین کو تاحال مکمل تنخواہ ادا نہیں کی گئی ہے جسکی وجہ سے ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اس سے محروم رکھ کر ملازمین کی حق تلفی کی جارہی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی فنانس کمیشن کے ذریعے اڑھائی ارب روپے کے اجراء سے وقتی طور پر تومعاملات حل ہونگے لیکن یہ مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے جامعات اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہیں اڑھائی ارب روپے سے صوبے کی جامعات کا مالی بحران حل نہیں ہوگا صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ جامعات کی گرانٹ کو بڑھا کر 10ارب روپے تک کرے۔بیوٹمز ملازمین کی کورکمیٹی نے اس بات پر زور دیا کہ بیوٹمز کے ملازمین کو ہاؤس ریکوزیشن، آرڈر لی الاؤنس، ڈی آر اے کے بقایاجات سمیت دیگر مطالبات ملازمین کے تمام مطالبات کو فوری طور پر منظور کر کے ملازمین میں پائی جانے والی تشویش اور بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے