بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسامہ افضل خان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسلامک ریلیف کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کینیڈا اسامہ افضل خان نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں نے بلوچستان کو شدید متاثر کیا جس میں سینکڑوں خاندان متاثر اور گھروں سے لوگ بے گھر ہوئے جس میں تین سو سے زائد قیمتیں جانیں ضائع ہوئی اور کھڑی فصلیں تباہ اور زراعت کو کافی نقصان پہنچا ہے اس وقت لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلامک ریلیف پاکستان کے زیر اہتمام سریاب کے علاقے کلی شادیزئی میں سیلاب متاثرین میں اشیاء خوردونوش۔کیچن آئٹمز کی تقسیم اور متاثرہ خاندانوں میں فی کس بیس ہزار روپے کے امدادی چیکس کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ہیڈ اصیف شیرازی اور اسلامک ریلیف بلوچستان کے ہیڈ عیسی طاہر سنجرانی اورمیڈیا کنسلٹنٹ منصور علی بھی موجود تھے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسامہ افضل خان نے کہا کہ اس وقت بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ۔پشین کوئٹہ۔نوشکی اور قلات میں 1595 خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کر دی گئی ہے اور مزید 7ہزار خاندانوں میں اشیاء خوردونوش اور امدادی چیکس تقسم کرینگے انھوں نے کہا کہ سکے بعد متاثرہ خاندانوں کیلئے ری ہیبیلیشن کا کام شروع کر دیا جائے گا اس وقت متاثرہ خاندانوں کو شیلٹرز کی شدید ضرورت ہے ہمیں ان متاثرہ علاقوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے اگر بروقت اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یہ خاندان مزید بد حالی کے شکار رہینگے۔ انھوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اسلامک ریلیف پاکستان نے جس طرح 2010۔ میں جس سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیااسی طرح سے اب بھی اس مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کو جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ کی کوئٹہ سمیت۔ قلعہ سیف اللہ۔ پشین۔نوشکی اور قلات میں سیلاب متاثرین کو دوبارہ سے انکے گھروں کو آباد کرنے سمیت خوراک اور زندگی کی بنیادی اشیاء کی فراہمی کیلئے بنائے جانے والے منصوبے کے تحت مرحلہ وار امداد کو جاری رکھیں گے اسامہ افضل نے کہا کہ اسلامک ریلیف حکومت پاکستان۔این ڈی ایم اے۔پی ڈی ایم اے کے ساتھ رابطے میں ہے جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ان علاقوں میں اسلامک ریلیف نے ایمر جنسی بنادوں پر کام شروع کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ سیلاب کے تباہ کاریوں کو مد نظر رکھ کر غیر حکومتی اداروں کو این او سی اور دیگر لوازمات کے اجراء کو آسان بنایا مقصد ہے کہ امدادی ادارے بھر وقت اقدامات شروع کر کے سیلاب متاثرین کی مدد بھر وقت شرع کریں انھوں نے کہا کہ مخیر حضرات۔ڈونرز ایجنسیز بھی اس سلسلے میں اسلامک ریلیف پاکستان کیساتھ تعاون کریں تاکہ ان کی امداد ہم بروقت مستحقین تک پہنچا سکھیں یہی وقت ہے غریب اور نادار خاندانوں کیساتھ کھڑے ہونے کا مخیر حضرات ڈونرز ایجنسیز کی اپنی امداد کو یقینی بنائی جائیں تاکہ سیلاب متاثرین کو زندگی کی بنیادی ضروریات کو بھر وقت پہنچ جائیں یہ متاثرین اب ہماری امداد کے محتاج ہیں۔اس موقع پر اسلامک ریلیف کنیڈا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسامہ افضل خان اور اسلامک ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر اصیف شیرازی اور عسی طاہر نے سیلاب سے متاثرہ گھروں اور علاقوں کا بھی دورہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے