اگروزیراعلیٰ کے دھرنے میں جانےسےلاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو تا ہےتووزیراعلیٰ چلےجائیں گے،میرضیاءلانگو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں جا ری لاپتہ افراد کے احتجاج سے عوام کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین کا حق ہے کہ وہ احتجاج کریں لیکن احتجاج ایسا نہ ہو جس سے عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے،زیا رت واقعہ اور لا پتہ افراد کامسئلہ حل کر نے کے لئے حکومت نے جو ڈیشنل کمیشن قائم کیا ہے، لا پتہ افراد کے لواحقین سے اپیل ہے کہ وہ حکومت پر یقین ر کھتے ہوئے اپنے احتجاج کو ختم کر دیں، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر مظاہرین کا ایسا کوئی مطالبہ نہیں تھا کہ ہم انکی ملاقات وزیر اعظم سے کرواتے۔ انہوں نے کہاکہ لا پتہ افراد کے لواحقین کا درد ہم سمجھتے ہیں جس پر وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی اپنے طور پر بھرپور کوشش کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ قدوس بزنجو بار بار اپنے نمائندے مذکرات کیلئے بھیج رہے ہیں تاہم مظاہرین نے اب تک دھر نا ختم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ بلو چستان کے دھرنے میں جانے سے لا پتہ افراد کا مسئلہ حل ہو تا ہے تو وزیر اعلیٰ چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ احتجاج کرنے و الے ہمارے بھائی بہن ہیں ہمارے اپنے ہیں،لاپتہ افراد کے لواحقین سے التجاء کرتے ہیں کہ وہ یقین رکھیں ہم کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پر امن احتجاج کر نے پر حکومت کی جانب سے کوئی ایسا ایکشن نہیں لیا جائے گا البتہ اگر عوام کو مزید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ ا تو حکومت مظاہرین کے خلاف ایکشن لینے پر مجبور ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ لا پتہ افراد کے مسئلے پر سیکورٹی فورسز کے سر برہان کو در میان میں لا نے سے اچھا میسج نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سیلاب میں شہید ہو نے والے بالاچ اور دیگر کو شہداء کو حکومت کی جانب سے انعام دینے کا اعلان کیا ہے، بالاچ کی بہا دری پر انہیں خراج تحسین پیش کر تاہوں۔ انہوں نے کہاکہ ہر نائی واقعہ کے لئے قائم کی گئی کمیٹی کام کر رہی ہے جلد ہی نتائج سامنے آجائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے