کمانڈر12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفورکا کوئٹہ کے بارش اور سیلاب سے متاثرعلاقوں کادورہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کوئٹہ کے بارش اور سیلاب سے متاثر علاقوں کادورہ امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل، آئی جی ایف سی میجر جنرل امیر اجمل،کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ اور پی ڈی ایم اے حکام کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن اور بارش سے متاثر ہ علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بحالی کا کاموں کا جائز ہ لیا۔ اس موقع پر کمانڈر 12کور نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔بعدازاں پی ڈی ایم اے حکام نے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں تیز کردیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے